مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی:جاوید قصوری
لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکومتی نااہلی، معاشی بحران اور ناقص پالیسیوں نے 25 کروڑ عوام کو مایوسی کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے ۔
موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں کے باعث ملک مسلسل قرضوں کے بوجھ تلے دبتا جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو چلانے کے لیے اندرونی و بیرونی قرضوں پر انحصار کر رہی ہے ، جو کہ کسی بھی صورت دیرپا حل نہیں۔ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔