سوشل سکیورٹی ہسپتال :سابق ڈی ایم ایس کی 3سالہ سروس ضبط

سوشل سکیورٹی ہسپتال :سابق  ڈی ایم ایس کی 3سالہ سروس ضبط

لاہور (خبر نگار)پنجاب سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں کینسر کی ادویات کے اجرا میں پراسس نہ فالو کرنے اور زائد مقدار میں خریداری پر فوری کارروائی کی گئی ہے۔

 کمشنر ذوالفقار علی کھرل نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میںسابق ڈی ایم ایس ڈاکٹر قیصر (سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈلاہور) کی تین سالہ سروس ضبط کر کے 10لاکھ روپے سے زائد ریکوری کی ہدایت کی۔ جبکہ فارماسسٹ ابرار حسین کو نوکری سے برخاست کر کے 15 لاکھ روپے ریکوری کی سزا دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں