رائیونڈ ہسپتال :1بیڈ پر 2مریضوں پر وزیر صحت برہم
ایک نرس کی ڈیوٹی 5 وارڈز میں،سٹاف کی کمی پوری کرنے کی ہدایت
لاہور (ہیلتھ رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ کا اچانک دورہ ،ہسپتال انتظامیہ کی دوڑیں،سی ای او ہیلتھ و دیگر افسران بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ موجود، ایمرجنسی میں ایک بیڈ پر دو دو مریضوں کی موجودگی پر صوبائی وزیر کا اظہار برہمی ،جب وارڈ میں بیڈ خالی ہیں تو ایک بیڈ پر دو مریض کیوں؟ خواجہ عمران نذیرکی ہدایت پر اضافی مریضوں کو فوری وارڈز میں شفٹ کیا گیا،سٹاف کی کمی اور خراب مینجمنٹ پر صوبائی وزیر کا اظہار ناراضی ، خواجہ عمران نذیر کی ایک نرس کی ڈیوٹی 5 وارڈز میں ہونے پر اظہار برہمی، سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت ، سی ای او ہیلتھ کو ہسپتال کو فوری اینیستھیزیا، ریڈیالوجسٹ فراہم کرنے کی ہدایت ، خواجہ عمران نذیر کا صفائی ستھرائی کے انتظامات اور ادویات کی فراہمی پر اظہار اطمینان، انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔