انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کیلئے کیسز کا جائزہ
لاہور (کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی پنجاب عمران ارشد کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کے لیے کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کے لیے 250 سے زائد انسپکٹرز کے کیسز زیر غور لائے جائیں گے ۔ اجلاس میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان، محکمہ داخلہ و ریگولیشن ونگ کے متعلقہ افسران اور رجسٹرار حمیر احمد قریشی بھی شریک تھے ۔