میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز
لاہور(خبرنگار ) تعلیمی بورڈ کے زیرِ اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے ۔
پہلے مرحلے میں عربی، جغرافیہ، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ ، تاریخِ اسلام اور تاریخ پاکستان کے پرچے منعقد کیے جا رہے ہیں۔رواں سال امتحانات میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 85 ہزار 607 امیدوار شریک ہو رہے ہیں۔