ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملز م گرفتار

ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری  سمیت 3 ملز م گرفتار

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) ایف آئی اے لاہور نے فیصل آباد اور ننکانہ صاحب میں کارروائیوں کے دوران ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملز م گرفتار کرلیے۔۔۔

گرفتار ملز موں کی شناخت فیصل حسین، ندیم ضیا اور بشیر احمد کے نام سے ہوئی ہے ۔ملز موں کو فیصل آباد اور ننکانہ صاحب کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے ،ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ورک ویزہ کا جھانسہ دے کر 14 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ہتھیا لی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں