توانائی کی بچت کا فروغ ،اینڈورسمنٹ لیبل کا باقاعدہ اجرا

توانائی کی بچت کا فروغ ،اینڈورسمنٹ لیبل کا باقاعدہ اجرا

توانائی بحران کے تناظر میں یہ اقدام ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا :فیصل کھوکھر

لاہور( اپنے کامرس رپورٹر سے)صوبے کو گرین انرجی کی جانب گامزن کرنے کے حوالے سے محکمہ توانائی پنجاب نے توانائی کے مؤثر استعمال اور بجلی کی بچت کو فروغ دینے کے لیے ’’اینڈورسمنٹ لیبل‘‘ کا باقاعدہ اجرا کر دیا۔ صوبائی وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر نے بٹن دبا کر اس اقدام کا باضابطہ افتتاح کیا جبکہ اس موقع پر سیکرٹری توانائی ڈاکٹر فرخ نوید اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب توانائی کے شعبے میں اصلاحات، شفافیت اور جدت لانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔موجودہ توانائی بحران کے تناظر میں یہ اقدام ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں