مرکزی مسلم لیگ کاانٹرا پارٹی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا اعلان
لاہور(سیاسی نمائندہ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے انٹرا پارٹی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
جو 5 اپریل سے شروع ہو کر 17 مئی تک جاری رہے گا۔ اس اہم فیصلے کی منظوری مرکزی صدر خالد مسعود سندھو کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی گئی، جس میں جنرل سیکرٹری سیف اللہ قصوری، نائب صدور حافظ طلحہ سعید اور حافظ عبدالروف، جوائنٹ سیکرٹری محمد یعقوب شیخ، ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری حافظ خالد نیک سمیت صوبائی، ڈویڑنل اور ضلعی سطح کی قیادت کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔