ایکسائز دفاتر کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

ایکسائز دفاتر کو سولر انرجی  پر منتقل کرنے کا فیصلہ

لاہور(خبر نگار)محکمہ ایکسائز نے توانائی کے بحران اور بڑھتے اخراجات کے پیش نظر دفاتر کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ڈی جی ایکسائز آفس اور ہربنس پورہ میں واقع دفتر کو سولرائز کیا جائے گا، جس کیلئے باقاعدہ منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔حکام کے مطابق اس منصوبے پر تقریباً 70 ملین روپے لاگت آئے گی، تاہم اس سے سالانہ 15 ملین روپے تک کی بچت ممکن ہوگی۔ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ منصوبہ نہ صرف مالی طور پر فائدہ مند ہے بلکہ صرف پانچ سال کے عرصے میں اپنی لاگت بھی پوری کر لے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں