ایسٹر پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس نے ایسٹر کے مذہبی تہوار کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کرسچین کمیونٹی اور فورس کے تمام مسیحی پولیس افسران و اہلکاروں کو ایسٹر کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے ۔آئی جی پنجاب کے مطابق ایسٹر کے موقع پر صوبہ بھر میں ہونے والے 3153 مذہبی پروگرامز کی سکیورٹی کے لیے 17 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ لاہور میں 647 پروگراموں کی حفاظت کے لیے 3 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔