تیز رفتار کار کی ٹکر سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی

تیز رفتار کار کی ٹکر سے خاتون  سمیت 3 افراد زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر) ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے ڈیفنس سے کار ڈرائیور اسامہ کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن پاکستانی چوک میں تیز رفتاری کے باعث تیز رفتار کار کی زد میں آ کر 50 سالہ ناظرہ بی بی ، 21 سالہ ڈیم اور 18سالہ سلمان زخمی ہو گیا جبکہ ڈرائیور کار سمیت فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر ماڈل ٹاؤن پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر کے ڈرائیور کو ڈیفنس سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں