پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کی والدہ کا انتقال
لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کی والدہ کی نماز جنازہ ڈونگی گراؤنڈ سمن آباد میں ادا کر دی گئی۔
میاں امجد اقبال، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ، چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی، ارکان پنجاب اسمبلی فرخ جاوید، میاں اعجاز شفیع، شیخ امتیاز محمود، مشیر وزیراعظم عون چودھری ، ظہیر عباس کھوکھر، رکن قومی اسمبلی مبین عارف جٹ، غلام محی الدین دیوان، شبیر گجر، سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر طاہر علی جاوید،ایم پی اے اویس ورک، سینئر صحافی سلمان غنی ودیگر شخصیات نے شرکت کی۔