جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، ادویات کی خریداری منظور
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کا آٹھواں اجلاس محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں منعقدہوا۔
اجلاس میں ریوائزڈ ہیومن ریسورس ریگولیشنز کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں موجودہ مالی سال کیلئے بجٹ کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ادویات اور سرجیکل ڈسپوزیبلز کی سالانہ خریداری کی منظوری دی گئی۔