کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن 136املاک سربمہر
لاہور (سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے136املاک سربمہر کر دیں۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے جوہر ٹاؤن، نیو مسلم ٹاؤن، گلبرگ، فیصل ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن میں آپریشن کیا۔ ٹیموں نے جوہر ٹاؤن ٹاؤن میں 83املاک سربمہر کر دیں۔ غیرقانونی کمرشل استعمال،کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر نیو مسلم ٹاؤن میں 17املاک،گلبرگ اور فیصل ٹاؤن میں 19املاک سیل کر دیں۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹاؤن میں 17 املاک سیل کر دیں۔ املاک میں نجی سکول، کالج، اکیڈمی، آٹو ورکشاپ ،الیکٹرک سٹور، ریستوران،فوڈ پوائنٹ، گراسری سٹور،بیکری، بیوٹی سیلون،فارمیسی، کلینک، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔