کراچی میں قتل کامفرور اشتہاری لاہور سے گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)2 سال سے کراچی سے مفرور قتل کاملزم جوہر ٹاؤن پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق ایس ایچ او جوہر ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران تھانہ گلشن اقبال کراچی کو مطلوب قتل کے جرائم میں ملوث مفرور اشتہاری شاہ نواز کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے مقدمے کے اشتہاری کی گرفتاری پر مدعی مقدمہ کی طرف سے 10 لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا تھا۔