شہرسے 3 افراد کی لاشیں برآمد

شہرسے 3 افراد کی لاشیں برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور کے مختلف علاقوں مغلپورہ، ہنجروال اور جنوبی چھاؤنی سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔

ایدھی ترجمان کے مطابق مغلپورہ کے علاقے میں نہر سے تقریباً 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش پانی میں تیرتی ہوئی ملی۔ ابتدائی طور پر واقعہ کی نوعیت واضح نہیں ہو سکی تاہم پولیس قتل سمیت دیگر پہلوں پر تحقیقات کر رہی ہے ۔ ہنجروال کے علاقے نیاز بیگ 45سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔جبکہ جنوبی چھاؤنی کے علاقے نادرہ آباد سے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں