پی ٹی آئی کی شاہدرہ میں ورکرز کنونشن کی اجازت کیلئے درخواست
لاہور(کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ پی ٹی آئی کی شاہدرہ کے رزاق گراؤنڈ میں ورکرز کنونشن کی اجازت کیلئے درخواست دائر ،پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری نے درخواست میں مؤقف اپنایاکہ شاہدرہ میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن منعقد کرنا چاہتے ہیں۔
ورکرز کنونشن، جلسہ منعقد کرنا ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے ، آئین اور قانون کے تحت سیاسی اجتماع کرنے کی اجازت ہے ، چیف سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنر کو ورکرز کنونشن کیلئے درخواست دے رکھی ہے ، 25اپریل کے جلسے کی درخواست پر حکام نے تاحال فیصلہ نہیں کیا۔