راشن کارڈ پروگرام، 12لاکھ ورکرز کے اکاؤنٹس میں 22ارب منتقل

 راشن کارڈ پروگرام، 12لاکھ ورکرز  کے اکاؤنٹس میں 22ارب منتقل

لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے راشن کارڈ پروگرام کے تحت 12لاکھ رجسٹرڈ ورکرز کے بینک اکاؤنٹس کھول دیئے گئے جبکہ ان اکاؤنٹس میں 22ارب روپے بھی منتقل کر دیئے گئے ۔

صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت پنجاب محمد منشا اللہ بٹ کے مطابق صوبہ بھر میں اکاؤنٹس کھولنے کا عمل قلیل مدت میں مکمل کیا گیا اور محکمہ سوشل سکیورٹی نے یہ ٹاسک کامیابی سے سرانجام دیا۔انہوں نے بتایا کہ راشن کارڈ کے ذریعے ورکرز کو مالی معاونت کی فراہمی جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں