ٹریفک ہیڈ کوارٹرز پنجاب میں کنجیشن ڈیسک قائم
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن محفوظ شاہراہیں اور ٹریفک کی روانی کے تحت صوبہ بھر میں ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کی ہدایت پر شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے ۔ لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں کنجیشن پوائنٹس کی مانیٹرنگ جاری ہے ۔ دریں اثنا جان لیوا حادثات میں ملوث ڈرائیورز کے لائسنسن منسوخ کرنیکاحکم دیا گیا ہے ۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی طرف سے جاری کئے گئے مراسلے کے مطابق بغیر لائسنس حادثات میں ملوث ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں۔