پبلک آگاہی انفارمیشن ایکٹ کیخلاف درخواست پرتحریری حکم جاری
لاہور( کورٹ رپورٹر ) ہائیکورٹ میں پنجاب پبلک آگاہی انفارمیشن ایکٹ 2025 کے خلاف دائر درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا۔
عدالت نے انہیں جواب داخل کرنے کی مہلت فراہم کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔جسٹس حسن نواز مخدوم نے تحریری حکم جاری کیا۔