خانقاہ ڈوگراں:بیوی قتل کیس میں شوہر کو سزائے موت
شانزہ ظہیر کو اس کے شوہر نے گھریلو تنازع پر تشدد کر کے قتل کردیا تھا
خانقاہ ڈوگراں ( نامہ نگار ) تھانہ خانقاہ ڈوگراں کے نواحی گاؤں میاں علی ڈوگراں میں 2024 میں خاتون کے قتل کے مقدمے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ محمد نعیم شیخ نے سفاک شوہر عباد عرف بٹو ڈوگر کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق مقتولہ شانزہ ظہیر کو اس کے شوہر نے گھریلو تنازع پر تشدد کر کے قتل کیا تھا جس کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج ہوا تھا پولیس کے مطابق سابق ایس ایچ او انسپکٹر شاہ فیصل کی سربراہی میں سب انسپکٹر علی حسن نے جدید ٹیکنالوجی اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تفتیش مکمل کی جس کے نتیجے میں ملزم کو گرفتار کیا گیا عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید چھ ماہ قید کا حکم بھی دیا گیا۔