مقابلے میں ڈکیت گینگ کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

 مقابلے میں ڈکیت گینگ کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ناکہ پر روکا تو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی ، اقبال زخمی ہوگیا

 ننکانہ صاحب ( خبر نگار ) تھانہ صدر ننکانہ پولیس اور مشکوک افراد کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے کے دوران بین الضلاعی ڈکیت گینگ کا ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب سپیشل ناکہ بندی کے دوران دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی اس دوران ایک ملزم اپنی ہی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا جسے موقع پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا گرفتار ملزم کی شناخت اقبال عرف بالا اوڈھ کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے زخمی ملزم کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق ملزم ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کے 11 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں