جدید تعلیم کے فروغ کیلئے 43 اساتذہ کو لیپ ٹاپ فراہم

جدید تعلیم کے فروغ کیلئے  43 اساتذہ کو لیپ ٹاپ فراہم

ننکانہ صاحب ( خبر نگار ) لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام اساتذہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی ایک تقریب منعقد ہوئی۔

جس میں سی ای او ایجوکیشن ننکانہ شازیہ بانو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب میں اپنی مدد آپ کے تحت ایک تعلیم دوست شخصیت کے تعاون سے 43 خواتین و مرد اساتذہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے جن کی مجموعی مالیت تقریباً 23 لاکھ روپے سے زائد ہے سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی شازیہ بانو اور ڈسٹرکٹ لٹریسی آفیسر ملک عقیل نے لیپ ٹاپ تقسیم کیے اس موقع پر تعلیمی میدان میں جدید سہولیات کی فراہمی کو اہم سنگ میل قرار دیا گیا شازیہ بانو نے کہا کہ موجودہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے اور اساتذہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ کی فراہمی تدریسی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مددگار ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں