کسانوں کو حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایت
ننکانہ صاحب،موڑکھنڈا ( خبر نگار،نامہ نگار ) ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب میں گندم کے کھیتوں میں بڑھتے ہوئے۔
آگ کے واقعات کو کنٹرول کرنے اور نقصانات میں کمی لانے کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے بتایا کہ گزشتہ روز گندم کے کھیتوں میں آگ لگنے کے چار واقعات رپورٹ ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ زیادہ تر واقعات شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آ رہے ہیں اور فصل مکمل طور پر تیار ہے انہوں نے کسانوں کو ہدایت کی کہ کٹائی سے قبل بجلی کی تاروں کی اونچائی اور دیگر خطرات کا جائزہ لیا جائے ۔