تلونڈی میں بڑے ترقیاتی منصوبے کا آغاز
تلونڈی(نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کے حلقہ تلونڈی میں بڑے ترقیاتی منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے جسے علاقہ مکینوں نے خوش آئند قرار دیا ہے ۔
منصوبے کو علاقے کی ترقی میں اہم پیش رفت اور دیرینہ مسائل کے حل کی طرف بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے ۔ منصوبہ مکمل ہونے پر گاؤں میں بنیادی سہولیات کی بہتری اور ترقی کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے ۔ اس منصوبے میں ملک ذوالفقار احمد خان اور میاں زبیر ندیم کی کاوشیں بھی شامل ہیں۔