تلونڈیاڑھائی کروڑ کا مضر صحت گھی برآمد گودام سیل
خفیہ اطلاع پر انتظامیہ کی کارروائی ، 2600 کاٹن گھی قبضے میں لے لئے گئے
تلونڈی ( نامہ نگار ) خفیہ اطلاع پر بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ نے الہ آباد کے ایک نجی گودام سے اڑھائی کروڑ روپے مالیت کا مضر صحت گھی برآمد کر لیا ذرائع کے مطابق گودام میں طویل عرصے سے ناقص اور غیر معیاری گھی کی غیر قانونی سپلائی جاری تھی جس پر سپیشل برانچ کی اطلاع کے بعد اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کی سربراہی میں کارروائی کی گئی چھاپے کے دوران 2600 کاٹن گھی قبضے میں لے کر فوری طور پر سیمپلز لیبارٹری بھجوا دیے گئے جبکہ حتمی رپورٹ آنے تک گودام کو سیل کر دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ عوامی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی انتظامیہ کے مطابق لیبارٹری رپورٹ کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور نیٹ ورک میں شامل افراد کی نشاندہی بھی کی جا رہی ہے ۔