بے نظیر انکم سپورٹ رقم میں کٹوتی، ایجنٹ گرفتار
مصطفی آباد(نامہ نگار) پولیس نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم سے کٹوتی کرنے والے ایجنٹ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
سپیشل برانچ کی اطلاع پر پولیس نے صادق موبائل سینٹر کے قریب کارروائی کی۔ متاثرہ خواتین مریم بی بی اور صغراں بی بی نے بیان دیا کہ ایجنٹ عمیر رشید نے 1500 روپے کٹوتی کی۔ پولیس نے ڈیوائس قبضہ میں لے کر ملزم کو حراست میں لے لیا۔