شہرکے 720سکولوں میں تزئین و آرائش کیلئے فنڈ جاری
ننھے طلبہ کوبہتر سہولیات فراہمی کیلئے ای سی ای رومز کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ شروع
لاہور(خبر نگار)شہرمیں سرکاری سکولوں کے ای سی ای کلاس رومز کی اپ گریڈیشن کا بڑا فیصلہ، 720 سکولوں میں تزئین و آرائش کیلئے فنڈ جاری کر دیئے گئے ۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ننھے طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے ۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے شہر کے 720 سکولوں میں ای سی ای رومز کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ شروع کر دیا ہے جسکے تحت ہر کلاس روم کیلئے 55 ہزار مختص کیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق طویل عرصے بعد ای سی ای کلاس رومز کی بہتری کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے ، جس سے ابتدائی جماعتوں کے طلبہ کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ منصوبے کیلئے فنڈ جاری کرکے کام کو تیز رفتاری سے مکمل کرنیکی ہدایات دی گئی ہیں تاکہ رواں مالی سال کے اندر ہی منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ سکے ۔