مصروف ترین ٹریفک حب کو ازسرنو ترتیب دینے کا منصوبہ تیار

مصروف ترین ٹریفک حب کو ازسرنو ترتیب دینے کا منصوبہ تیار

مین بلیوارڈ گلبرگ ،کلمہ چوک اور سی بی ڈی روٹ 47پر 3فلائی اوورز بنانے کی تجویز

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور کے مصروف ترین کمرشل اور ٹریفک حب کو ازسرنو ترتیب دینے کیلئے جامع منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے ۔ سینٹر پوائنٹ کہلانے والے اس علاقے میں مین بلیوارڈ گلبرگ ،کلمہ چوک اور سی بی ڈی روٹ 47 شامل ہیں جہاں روزانہ بڑھتے ٹریفک دباؤ اور حادثات پر منصوبے کے تحت 3 فلائی اوورز بنانے کی تجویز دی گئی ہے ۔ دو فلائی اوورز سی بی ڈی تعمیر کرے گا جبکہ تیسرے کیلئے پنجاب حکومت اور ایل ڈی اے سے معاونت لی جائیگی اس اقدام کا مقصد ٹریفک کے دباؤ کو کم کرتے ہوئے اہم شاہراہوں پر رواں بہاؤ کو یقینی بنانا ہے ۔پلان کے مطابق مین بلیوارڈ گلبرگ سے سی بی ڈی روٹ 47 تک براہ راست فلائی اوور تعمیرہو گا جو موجودہ خطرناک کٹنگ اور غیر قانونی ٹریفک موومنٹ کا خاتمہ کرے گا۔ سی بی ڈی روٹ 47 کے پارکنگ پلازہ سے مین بلیوارڈ گلبرگ تک دوسرے فلائی اوور سے دونوں اطراف ٹریفک بہاؤ میں نمایاں بہتری متوقع ہے ۔ کلمہ چوک پر ٹریفک کے دیرینہ مسائل حل کیلئے گجومتہ سے آنیوالی میٹرو بس کو ماڈل ٹاؤن سٹیشن کے قریب فلائی اوور پر منتقل کیا جائے گا جو کلمہ چوک کو سگنل فری کراس کرکے دوبارہ سطح زمین پر آئیگی۔ اس اقدام سے  ٹریفک جام میں کمی آئیگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں