نہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2027 کیلئے رجسٹریشن کا شیڈول جاری
لاہور(خبر نگار) تعلیمی بورڈز نے نہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2027کیلئے رجسٹریشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔
اعلامیے کے مطابق تعلیمی اداروں کے ریگولر طلبہ کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 8 جون مقرر کی گئی ہے ۔ مقررہ تاریخ کے بعد بھی رجسٹریشن کی سہولت دستیاب ہوگی۔