صوبہ بھر میں حاضری کا نظام مکمل طور پر نافذ نہیں کیا جا سکا

صوبہ بھر میں حاضری کا نظام مکمل طور پر نافذ نہیں کیا جا سکا

لاہور(خبر نگار)سرکاری سکولوں میں طلبہ کی آن لائن حاضری کا منصوبہ تاحال مؤثر ثابت نہ ہو سکا، متعدد وارننگز کے باوجود صوبہ بھر میں حاضری کا نظام مکمل طور پر نافذ نہیں کیا جا سکا۔

دستاویزات کے مطابق پنجاب بھر میں صرف 39 فیصد طلبہ کی آن لائن حاضری ممکن ہو سکی۔ مجموعی طور پر 95 لاکھ طلبہ میں سے صرف 37 لاکھ کی حاضری ٹیب کے ذریعے آن لائن ریکارڈ کی گئی۔ضلعی کارکردگی کے لحاظ سے چنیوٹ 82 فیصد حاضری کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، جبکہ جہلم 67فیصد کے ساتھ دوسرے اور ننکانہ صاحب 66فیصد حاضری کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں