ایسوسی ایشن ، حکومت میں روٹی کے نرخ طے نہ ہوسکے
14روپے میں روٹی کی فروخت سے اخراجات بھی پورے کرنا مشکل :عہدیداران
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )روٹی کی قیمت پر ڈیڈ لاک برقرار ہے ، ذرائع کے مطابق نان روٹی ایسوسی ایشن اور حکومت کے مابین مذاکرات میں روٹی کا نرخ طے نہ ہو سکا، نان روٹی ایسوسی ایشن نے وزیراعلٰی کی معاون خصوصی سلمی ٰبٹ سے ملاقات کی، ملاقات میں روٹی کی قیمت 14 سے بڑھا کر 20 روپے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مہنگی ایل پی جی کے باعث 14 روپے میں روٹی کی فروخت سے اخراجات بھی پورے کرنا مشکل ہے ، مذاکرات میں ناکامی پر شہر میں روٹی کا یکساں نرخ طے نہ ہو سکا،جبکہ دوسری طرف سادہ روٹی کی 15 سے 20 روپے میں فروخت جاری ہے۔ ،سلمیٰ بٹ نے روٹی کی قیمت میں فوری اضافے کا مطالبہ مسترد کر دیا ،نان روٹی ایسوسی ایشن کی روٹی 14 روپے فروخت کرنے پر نقصان کی دہائی ،تندور مالکان کے مطابق اخراجات میں مسلسل اضافے سے روٹی کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہے ۔