تحفظ ختم نبوت کانفرنس کاانعقاد
لاہور(سیاسی نمائندہ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حفیظ سنٹر گلبرگ لاہور کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس برائے تجار پیرطریقت مولانا عمران عمر کی صدارت میں منعقد ہوئی۔
جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمدامجدخان، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی حفیظ سنٹر کے صدر افیاض بٹ، اہلحدیث رہنما مولانا میاں عمران افضل، ناظم تبلیغ مجلس لاہور و ختم نبوت لائبریری کے انچارج مولانا عبدالعزیز، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، محمدرضوان حافظ محمدعرفان نے شرکت کی۔