ریکارڈ ڈیجٹیلاز نہ ہونے سے گرین سرٹیفکیٹ پروگرام مؤخر

 ریکارڈ ڈیجٹیلاز نہ ہونے سے گرین سرٹیفکیٹ پروگرام مؤخر

لاہور سمیت چالیس اضلاع میں گرین سرٹیفکیٹ منصوبہ فعال نہ ہو سکا

لاہور (عمران اکبر )ماڈل شہر لاہور ریونیو ڈیجٹیلائزڈ میں پیچھے رہ گیا ،ساہیوال ریونیو ریکارڈ ڈیجٹیلائزڈ میں نمبر ون پر آ گیا ،لاہور سمیت صوبہ بھر میں جائیدادوں کا مکمل ریکارڈ ڈیجٹیلائزڈ نہ ہونے سے گرین سرٹیفکیٹ پروگرام التوا کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق لاہور سمیت چالیس اضلاع میں گرین سڑٹیفکیٹ منصوبہ فعال نہ ہو سکا ،لاہور کے 363 موضع جات میں سے تاحال سو موضع ڈیجیٹیلائزڈ نہ ہو سکے ہیں ،دوسری طرف پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے یکم جولائی سے صوبہ بھر میں مکمل گرین سرٹیفکیٹ فعال کرنے کا دعویٰ کیا ہوا ہے ، یکم مئی 2026 سے ضلع ساہیوال میں \"فرد\" کا اجرا مکمل بند، بورڈ آف ریونیو پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری۔ساہیوال میں اب زمین کے لین دین کے لیے’’گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ‘‘لازمی قرار، ساہیوال کی حدود میں رول اے ۔36کے تحت فرد کا اجرا معطل، پی ایل آراے کے تحت جاری گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ ہی اب واحد قانونی دستاویز ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں