زیر تربیت 14اسے سیز کا پی پی ایس سی ہیڈ آفس کادورہ

زیر تربیت 14اسے سیز کا پی پی ایس سی ہیڈ آفس کادورہ

قابل اور ایماندار افسروں کے ہاتھوں میں پاکستان کا روشن مستقبل :چیئرمین

لاہور(خبر نگار) پی ایم ایس بیچ 14 کے زیرِ تربیت اسسٹنٹ کمشنرز کی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ہیڈ آفس میں سینئر انسٹرکٹر افشاں خان کی زیر نگرانی دورہ کیا،انچارج ریسرچ ونگ سدرہ علی نے آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا۔سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے زیر تربیت افسران کو ادارے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ہے ۔پراونشل مینجمنٹ سروس کے بیچ 14 کے زیر تربیت افسران نے پنجاب پبلک سروس کمیشن ہیڈ آفس لاہور کا دورہ کیا جہاں چیئرمین پی پی ایس سی محمد عبدالعزیز نے زیر تربیت افسران سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ممبران مرزا سہیل عامر ،ڈاکٹر صالح طاہر اور سیکرٹری افضال احمد بھی موجود تھے ۔اس موقع پر چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پروبیشنل افسران سے اپنا انتظامی تجربہ شیئر کیا اور انہیں سرکاری خدمات سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔ چیئرمین کا کہنا تھا کہ قابل اور ایماندار افسران کے ہاتھوں میں پاکستان کا روشن مستقبل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں