جیلوں میں قیدیوں کیلئے تعلیمی نظام کومؤثر بنانے کافیصلہ

جیلوں میں قیدیوں کیلئے تعلیمی نظام کومؤثر بنانے کافیصلہ

کلاسز میں حصہ لینے والے قیدیوں کی سزا میں 8 دن کی معافی ہو گی:مراسلہ

لاہور (کرائم رپورٹر )جیلوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے بڑا اقدام، آئی جی جیل کا مراسلہ جاری ،انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے صوبے بھر کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے تعلیم عام کرنے اور تدریسی نظام کو مؤثر بنانے کے لیے اہم مراسلہ جاری کر دیا ہے ۔مراسلے کے مطابق جیلوں میں تعلیمی کلاسز کو باقاعدگی سے شروع کیا جائے گا، جبکہ ان کلاسز میں حصہ لینے والے قیدیوں کی سزا میں 8 دن کی معافی دی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد قیدیوں کی اصلاح اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے ۔ہدایت کی گئی ہے کہ ہر جیل میں کم از کم 25 سے 30 قیدیوں پر مشتمل کم از کم 4 بیجز تشکیل دیے جائیں گے ، جبکہ ہر کلاس کا دورانیہ 90 منٹس ہوگا۔ زیادہ قیدیوں والی جیلوں میں باقاعدہ کلاس رومز قائم کیے جائیں گے ، جبکہ کم آبادی والی جیلوں میں بیرکس میں ہی تدریسی عمل جاری رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں