مختلف شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت
لاہور(آن لائن) ثمینہ خالد گھرکی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مختلف یونین کونسلز سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
اجلاس کے دوران سردار بابر اصغر ڈوگر نے اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا، جبکہ عشرت آرا ایڈووکیٹ، آسیہ اور تسنیم فاطمہ نے بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ثمینہ خالد گھرکی نے نئے شامل ہونے والے افراد کو پارٹی مفلر پہنا کر خوش آمدید کہا اور ان کے اس فیصلے کو پارٹی کے لیے نیک شگون قرار دیا۔