نواز شریف سینٹر آف ایکسیلنس:داخلوں کیلئے 1525درخواستیں
پچھلے سال 240 نشستوں کیلئے تقریباً 600 درخواستیں موصول ہوئی تھیں
لاہور(خبر نگار)نواز شریف سینٹر آف ایکسیلنس میں نئے تعلیمی سال کیلئے داخلوں کا غیر معمولی رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جہاں مجموعی طور پر 1525 درخواستیں موصول ہوئیں۔حکام کے مطابق مقررہ تعداد سے کہیں زیادہ درخواستیں موصول ہونے پر نئی درخواستوں کی وصولی روک دی گئی ہے ۔ رواں سال داخلوں کیلئے مجموعی طور پر 150 نشستیں مختص کی گئی ہیں، جسکے تحت ایک نشست کیلئے تقریباً 10 امیدواروں نے درخواست دی۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 240 نشستوں کیلئے تقریباً 600 درخواستیں موصول ہوئی تھیں، یعنی ایک نشست کیلئے اوسطاً ڈھائی امیدوار تھے ۔ اسکے برعکس اس سال داخلوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ نواز شریف سینٹر آف ایکسیلنس میں داخلوں کا بڑھتا ہوا رجحان ادارے کے معیار اور تعلیمی سہولیات پر اعتماد کا مظہر ہے۔