ہیومن رائٹس کا چائلڈ میرج بل کی منظوری کاخیر مقدم
لاہور(خبر نگار ) پاکستان ہیومن رائٹس آف کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی جانب سے چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل 2026 کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے بچوں کے حقوق کے تحفظ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے ۔
ایچ آر سی پی کے مطابق نئے قانون کے تحت شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کر دی گئی ہے جبکہ کم عمری کی شادی کو ناقابلِ ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے ۔ ادارے کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے علاوہ ملک کے دیگر تمام صوبے اس نوعیت کے اقدامات پہلے ہی کر چکے ہیں۔