فیکٹری ایریاسے بیہوشی کی حالت میں ملنے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

فیکٹری ایریاسے بیہوشی کی حالت میں  ملنے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

لاہور (این این آئی)فیکٹری ایریا، فیروز پور روڈ سے بیہوشی کی حالت میں ملنے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

متوفی کی عمر 25سال کے قریب ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز بیہوشی کی حالت میں ملنے والے نوجوان کو جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گیا۔پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کی تلاش شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں