بجلی چوری، ٹیوب ویل صارف رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
لاہور (آن لائن) رنگیل پور میں ایک ٹیوب ویل صارف کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔
ملزم صابر علی کے نام پر رجسٹرڈ کنکشن پر غیر قانونی طریقے سے بجلی استعمال کی جا رہی تھی۔ لیسکو ٹیم نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے کنکشن منقطع کر دیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔