وائلڈ لائف رینجرز کے چھاپے،پرندے برآمد،5ملزم گرفتار

وائلڈ لائف رینجرز کے چھاپے،پرندے برآمد،5ملزم گرفتار

چار ملزمان کو دو لاکھ سے زائد محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ،ترجمان

لاہور(آن لائن)وائلڈ لائف رینجرز لاہور، خانیوال اور چکوال نے تحفظ شدہ پرندے برآمد کر کے 5 ملزمان گرفتار کر لئے ۔ وائلڈ لائف رینجرز پر تشدد کرنے والے سمیت 2 ملزمان پر ایف آئی آر جبکہ4 ملزمان کو دو لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور ریجن سخی محمد جوئیہ کی سربراہی میں وائلڈ لائف رینجرز قصور نے ہیلپ لائن 1107 پر ملنے والی ایک اطلاع کے بعد عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد ایک گھر پر چھاپہ مار کر2 را طوطے اور 2عام طوطے برآمد کر کے ایک ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی جبکہ طوطے سفاری زو منتقل کر دیئے ۔اسی طرح اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع چکوال مرزا عابد حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف کارروائیوں کے دوران جنگلی سور،خرگوش،بٹیر کے غیر قانونی شکار اور کالے تیتر کے قبضہ پر 4 ملزمان گرفتار کر کے انہیں 2لاکھ 10 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں