3موٹرسائیکل، لاکھوں نقدی چوری، مزاحمت پر شہری زخمی

3موٹرسائیکل، لاکھوں نقدی چوری، مزاحمت پر شہری زخمی

قصور، الہ آباد(نمائندگان دنیا) تھانہ سٹی پھول نگر کے علاقہ چاہ فتے والا پھول نگر کے قریب ڈاکوؤں نے شہری ساجد حسین سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی جبکہ مزاحمت کرنے پر ساجد حسین کو دائیں پاؤں میں گولی مار کر فرار ہوگئے ۔

 علاقہ شیخ بھاگو سے چور حافظ یعقوب کی موٹرسائیکل، قصور گارڈن سے احمد علی کی موٹرسائیکل جبکہ علاقہ سلطان ریسٹورنٹ گہلن ہٹھاڑ سے محمد ریاض کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے ۔الہ آباد کی وارڈ نمبر 6 محلہ رحمان پورہ کے رہائشی ڈاکٹر باسط کے بھائیوں ماسٹر زین اور خرم عاشق کے گھر میں چور دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور ساڑھے تین تولے سونا، ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی، ایل سی ڈی، موبائل فون و دیگر سامان لے اڑے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں