محنت کشوں کے حقو ق کا تحفظ اسلامی تعلیمات کا بنیادی نکتہ:ارمان چٹھہ
سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)ممتاز سکالر چوہدری ارمان ادریس احمد چٹھہ نے کہا ہے کہ محنت کش طبقات کیلئے زند گی ڈراؤنا خواب بن چکی۔
مہنگائی کے پیش نظر سرکاری اداروں اور دیگر ملازمین کی تنخواہیں کم از کم 45ہزار مقرر، جاگیرداری اور فرسودہ نظام ختم کر کے زرعی اصلاحات کی جائیں۔،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چلڈرن اکیڈمک سنٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔