متعدد بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ، لاکھوں کے جرمانے
کالاشاہ کاکو(نامہ نگار)لیسکو ٹیم کے رینجرز کے ہمراہ کینا ل پارک سب ڈویژن میں مختلف جگہوں پر چھاپے ، متعدد بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر لاکھوں روپے کے جرمانے کردئیے ۔
لیسکو چیف رمضان بٹ کی خصوصی ہدایات پر ایس ای سرکل شیخوپورہ ،ایکسین واپڈا رب یار کی سربراہی میں لائن سپرنٹنڈنٹ کینال پارک سب ڈویژن نجم جعفری نے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں جی ٹی روڈ مریدکے ، حدوکے ،سیکھم،بھٹیانوالہ،کٹھیالہ ورکاں سمیت شیخوپورہ روڈ پر چھاپے مار کر ڈائریکٹ کنڈیا ں لگا کر بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمات کے اندراج کیلئے استغاثے جمع کروا دئیے ۔