تجاوزات آپریشن : مزاحمت پر تاجروں کیخلاف مقدمہ درج

تجاوزات آپریشن : مزاحمت پر تاجروں کیخلاف مقدمہ درج

تلونڈی(نامہ نگار)تجاوزات آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے پر تاجروں کے خلاف مقدمہ درج، تاجروں کا احتجاج شروع۔

اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سدرہ ستار کی زیر نگرانی اور انچارج پیرا فورس صدی احمد وٹو کی قیادت میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے پر تاجروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جس کے بعد تاجر سراپا احتجاج بن گئے ۔تجاوزات آپریشن کے دوران دکانداروںرستم وغیرہ نے مبینہ طور پر کارروائی میں مزاحمت کی۔ جس پر انتظامیہ نے فوری ایکشن لیا۔تاجروں نے مطالبہ کیا کہ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں