ایڈیشنل ڈی جی واسا کا دورہ قصور منصوبوں،ڈی سلٹنگ کا معائنہ

ایڈیشنل ڈی جی واسا کا دورہ قصور  منصوبوں،ڈی سلٹنگ کا معائنہ

قصور(نمائندہ دنیا) ایڈیشنل ڈی جی واسا پنجاب سلیم اشرف کا دورہ قصور، جاری منصوبہ جات اور ڈی سلٹنگ کے عمل کا معائنہ کیا۔

سلیم اشرف نے ادارے کے مختلف شعبوں، صفائی کے انتظامات اور مون سون سے قبل جاری نالوں کی صفائی (ڈی سلٹنگ) کے عمل کا جائزہ لیا۔ سلیم اشرف نے واسا قصور کے دفتر میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔ ایم ڈی واسا کاشف منہاس نے انہیں ادارے کی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں