قصور،موڑ کھنڈا :5ٹریفک حادثات، 3افرادجاں بحق،12 زخمی

قصور،موڑ کھنڈا :5ٹریفک حادثات، 3افرادجاں بحق،12 زخمی

قصور ،موڑ کھنڈا(خبرنگار، نمائندہ دنیا، نامہ نگار)قصور ، موڑ کھنڈا میں5ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 12 زخمی ہوگئے ۔

راجہ جنگ جبومیل پل کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے نوجوان احسن مسعود موقع پر دم توڑ گیا۔منڈی عثمان والا کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے عقب سے ٹکر مارکر 55 سالہ انور علی کو کچل ڈالا جو موقع پر دم توڑ گیا۔مصطفی آباد کے قریب مزدا ڈالہ اور پراڈو کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار صداقت، شمائلہ اور ابراہیم شدید زخمی ،پھولنگرمیں وین ٹرک سے ٹکراجانے سے صدام ، اعجاز، جمیل، نمرہ ، جاوید،زاہد شدید زخمی ہو گئے ۔ادھر موڑکھنڈا بونگہ پلی کے قریب موٹر سائیکل کی ٹکر سے پیدل سڑک عبور کر تا نوجوان محمد عرفان جاں بحق ، موٹرسائیکل سوار 2افراد زخمی ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں