معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پرموٹر سائیکل ریلی
لاہور (آن لائن) معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کا سال مکمل ہونے کی خوشی میں وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقہ انتخاب میں موٹر سائیکل ریلی کی قیادت کی۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آپریشن’’معرکہ حق‘‘قومی سلامتی، امن و استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کے عزم کا مظہر ہے ۔