اسکولوں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والا گرفتار

اسکولوں کے طلبہ کو منشیات  فروخت کرنے والا گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی سول حساس ادارے اور فیروز آباد پولیس نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران منشیات فروش محمد فیضان کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 1250 گرام چرس اور 25 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم سولجر بازار، گارڈن، بہادر آباد سمیت مختلف علاقوں میں اسکول طلبہ کو منشیات فروخت کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ماضی میں گرفتاری کے بعد ملزم نے اپنے موبائل نمبر بند کر دیے تھے اور اب مختلف نمبرز استعمال کر رہا تھا۔ دوران تفتیش مزید انکشاف ہوا کہ ملزم پہلے وحید رمضانی سے جبکہ بعد ازاں ناصر نامی منشیات فروش سے منشیات حاصل کرتا رہا۔ پولیس کے مطابق ملزم انتہائی شاطر تھا اور اس کی گرفتاری کے لیے پہلے بھی متعدد چھاپے مارے جا چکے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں